Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / دنیا کے سب سے بڑے کارگو طیارہ کی شمس آباد ایرپورٹ پر لینڈنگ

دنیا کے سب سے بڑے کارگو طیارہ کی شمس آباد ایرپورٹ پر لینڈنگ

شمس آباد /13 مئی ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر 13 مئی کی رات 12 بجکر 15 منٹ پر دنیا کے سب سے بڑے کارگو فلائیٹ انٹونی AN225 ماریا نے لینڈنگ کی ہے ۔ جس کا جی ایم آر عہدیداروں نے استقبال کیا ۔ اس طیارہ کی خصوصیت یہ ہے کہ 640 میٹرک ٹن سامان کی لفٹنگ کرسکتا ہے ۔ تین لاکھ لیٹر ایندھن کے ساتھ فی گھنٹہ 850 کیلومیٹر کی رفتار کے ساتھ پرواز کرسکتا ہے ۔ ہندوستان کے تمام ایرپورٹس میں سے شمس آباد ایرپورٹ کو چنا گیا یہاں رن وے کی لمبائی اور چوڑائی کافی زیادہ ہے ۔ 24 گھنٹے سے فلائیٹ ٹہرا رہے گا اور یہاں سے وہ جکارتہ انڈونیشیا اور پھر وہاں سے آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوگا ۔ اس موقع پر SGK کشور چندر ایگزیکیٹیو آفیسر Ghail نے کہا کہ ہم نے آج ایک اور سنگ میل کو عبور کیا جو دنیا کا سب سے بڑا سب سے طویل سب سے بھاری طیارہ کی لینڈنگ کی ۔ یہ ہمارے لئے ایک فکر کی بات ہے ۔ حیدرآباد ایرپورٹ چوبیس گھنٹے ساتوں دن فلائیٹں کی آمد و رفت کیلئے تیار ہے ۔ شمس آباد ایرپورٹ مسلسل سات سال سے دنیا بھر میں بہترین ایرپورٹس میں پہلے تین ایرپورٹس میں شامل ہوتا ہے ۔ شمس آباد ایرپورٹ میں فارمازون ، فری ٹریڈ زون کے علاوہ دیگر تمام سہولیات مہیا ہے ۔ اس موقع پر کیک کاٹ کر خوشی منائی گئی اور پائلیٹس کی گلپوشی بھی کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT