Friday , July 21 2017
Home / دنیا / دنیا کے سب سے زیادہ وزن دار شخص کی سرجری

دنیا کے سب سے زیادہ وزن دار شخص کی سرجری

گاڈلاجارا ۔10 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے سب سے وزن دار شخص جس کاکسی زمانے میں وزن 600 کیلوگرام تھا ، کا گیسٹریک بائی پاس کی کامیاب سرجری کی گئی ہے ۔ ڈاکٹرس کے مطابق مریض جُوان پیڈرو فرینکو پر کی گئی سرجری کے ذریعہ اُس کا وزن نصف ہوجانے کی توقع ہے جس کے بعد پیڈرو کا ایک اور آپریشن کیا جائے گا ۔ فرینکو کے خصوصی سرجن جوزکسٹانیڈا نے یہ بات بتائی ۔ انھوں نے کہاکہ سرجری تو کامیاب ہوئی ہے لیکن ہمیں یہ دیکھنا ہیکہ اس کا مریض پر کیا اثر مرتب ہوتا ہے ۔ لہذا اب ہمیں صرف یہ دیکھنا ہے کہ مریض معمول کے مطابق زندگی گذارے ۔ سرجری کی وجہ سے مریض کافی کمزور ہوگیا ہے جس کی ڈاکٹر خصوصی نگرانی کررہے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT