Friday , August 18 2017
Home / دنیا / دنیا کے پست قامت ترین شخص کا انتقال

دنیا کے پست قامت ترین شخص کا انتقال

لندن۔ 5 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے پست قامت ترین جسامت کا حامل شخص نیپال کے چندرا دانگی کا مختصر علالت کے بعد پاگو پاگو میں لنڈن بی جانسن ٹروپیکل میڈیکل سنٹر میں75 برس کی عمر میں نمونیا میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال ہوگیا۔ اس کے خاندانی دوست اور ہندوستان کی معرف سرکس رامبو کے مالک سجیت دلیپ کا کہنا ہے کہ آج ہمارے سرکس میں آنسوں کا سیلاب آ گیا ہے کیونکہ دنیا کا پست قامت شخص ہم سے جدا ہو گیا جسے ہم پیار سے ’پرنس چندرا ‘کہا کرتے تھے۔ چندرا دانگی کا قد 21۔ 5 انچ تھا اور اسے 2012 میں گینز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کے پست قامت ترین شخص ہونے کی سند جاری کی۔ چندرا دانگی اس وقت اپنے علاقے میں انتہائی مقبول ہو گیا تھا جب دنیا کے پست قامت ترین قد کے حامل ہونے کا اعزاز ملنے کے بعد وہ مختلف ممالک کے سفر پر جانے کے قابل ہو گیا اور اپنے گاؤں ریم کھولی کیلئے رقم لانے لگا۔ اس سے قبل وہ گاؤں میں ہی سلائی وغیرہ کا کام کر کے روزی روٹی کماتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT