Friday , August 18 2017
Home / دنیا / دنیا کے 9ممالک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس جملہ 16000 سے زائد ایٹمی ہتھیار موجود

دنیا کے 9ممالک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس جملہ 16000 سے زائد ایٹمی ہتھیار موجود

اسٹاک ہوم ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سویڈن کے ایٹمی تحقیق کے معتبر ادارے نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے نو ممالک ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہیں جن کے پاس مجموعی طور پر 16000 سے زائد ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔ ان ممالک میں پاکستان، ہندوستان، امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس، چین، شمالی کوریا اور اسرائیل شامل ہیں۔اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کا کہنا ہے کہ اگرچہ روس اور امریکہ نے اپنے ہتھیاروں میں کمی کی ہے لیکن ابھی بھی دنیا کے 93 فیصد سے زائد ایٹمی ہتھیار انہی دو ممالک کے پاس ہیں۔ ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف پانچ ممالک کو قانونی طور پر ایٹمی طاقت تسلیم کیا گیا ہے جو کہ امریکہ، برطانیہ، روس، چین اور فرانس ہیں اور یہ پانچوں ایٹمی ہتھیاروں کو چلانے کیلئے نئے نظام نصب کررہے یا اْن کے لئے منصوبے تیار کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد کچھ اس  طرح ہے۔امریکہ کے پاس7300، روس 8000، برطانیہ 225، فرانس 300، چین 250، ہندوستان 90 سے 110، پاکستان 100 سے 120، اسرائیل 80 اور شمالی کوریا 6 سے 8ایٹمی وار ہیڈ رکھتے  ہیں۔
ترکی میں کار بم دھماکہ
دو پولیس اہلکار ہلاک
انقرہ ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کردباغیوں نے پولیس اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکہ کیا، جس میں دو پولیس افسران ہلاک ہوگئے جبکہ 35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ دراصل ٹریفک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کیا گیا تھا جو نوسابین میں واقع ہے جو شام کی سرحد کے قریب ہے۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں سیکوریٹی فورسیس کردستان ورکرس پارٹی کے شورش پسندوں سے گھمسان کی جنگ کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT