Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / دواؤں کی قیمتوں پر دواسازی صنعت کی غیر قانونی گرفت پر اظہار تشویش

دواؤں کی قیمتوں پر دواسازی صنعت کی غیر قانونی گرفت پر اظہار تشویش

ممبئی 24مئی (سیاست ڈاٹ کام) رکنراجیہ سبھاحسین دلوائی نے دواسازصنعت کے ذریعہ دوا کی قیمتوں پر اپنی گرفت رکھنے کی کوشش کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب روانہ کرکے اپنا احتجاج درج کرایا ہے ۔ مکتوب میں انہوں نے میڈیا کی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ دواسازی صنعت بازار کی قیمتیں قابو کرناچاہتی ہے ۔ حسین دلوائی نے آج یہاں مزیدکہاکہ وزیراعظم مودی نے راجیہ سبھا میں وزارت کیمیکل اورکھادکے 9دسمبر 2016ء کو ایک بیان میں اس کی تردید کی کہ نیتی آیوگ کی دواؤں کے دام کو کنٹرول کی تجویز پر عمل نہیں کیاجائے گا۔کیونکہ حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول آرڈر(ڈی پی سی او) کو نیشنل لسٹ آف ایسنشیل میڈیسن (این ایل ای ایم )دواؤں کو کنٹرول کرتا ہے ۔حکومت کی اس کوشش کے باوجود نیتی آیوگ نے سفارش کی ہے کہ ڈی پی سی کو این ایل ای ایم سے منقطع کرنا ہے اور یہ اپریل 2017میں جاری کئے گئے تین سالہ ایکشن ایجنڈا میں سفارش کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عام دواؤں کے سلسلے میں یہ بات سمجھ میں آتی ہے ،لیکن لازمی اور زندگی بچانے والی دواؤں کے معاملہ میں یہ نہیں ہونا چاہئے ۔یہ فیصلہ غلط ہے اور بے اطمینانی پیدا کرتاہے ۔فی الحال ایسی دواؤں کی قیمتیںآسمان کو چھولیں گی۔ حسین دلوائی نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ دواؤں کی قیمتوں کے بارے میں حکومت اپنی پالیسی واضح کرے اور قیمتوں کے سلسلے میں ڈرگس مارکیٹ میں داخلہ لے ۔ویسے معمولی سرمایہ کاری کے ذریعے حکومت ملک میں صحت عامہ کی خدمات کو بہتر بناسکتی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT