Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / دواخانہ عثمانیہ پر حکومت کے فیصلہ کے خلاف کل جماعتی احتجاجی جلسہ

دواخانہ عثمانیہ پر حکومت کے فیصلہ کے خلاف کل جماعتی احتجاجی جلسہ

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( راست ) : دواخانہ عثمانیہ کے انہدام کے آمرانہ فیصلے کے خلاف حیدرآباد سیول سوسائٹی کے زیر اہتمام کل جماعتی احتجاجی جلسہ عام 2 ستمبر کو 5 بجے شام اردو گھر مغل پورہ میں منعقد ہوگا ۔ صدارت جناب سید عزیز پاشاہ سابق ایم پی سی پی آئی کریں گے ۔ مہمانان خصوصی مولانا حامد محمد خاں امیر جماعت اسلامی تلنگانہ و اڑیسہ ، مسٹر سمپت کمار رکن اسمبلی کانگریس ، مولانا حامد حسین شطاری کے علاوہ ڈاکٹر ونئے کمار، مسٹر ڈی جی نرسمہا تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹریٹ ممبر سی پی آئی ایم ، پروفیسر آمینہ کشور ، ڈاکٹر مظہر حسین ، ڈاکٹر چرنجیوی ، کیپٹن پانڈو رنگاراؤ ، مسٹر وینکٹ ، مولانا سید طارق قادری ایڈوکیٹ ، جناب خالد رسول خاں ، جناب سید کریم الدین شکیل ، جناب مشتاق ملک ، جناب عثمان بن محمد الہاجری صدر دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی ، جناب خواجہ معین الدین ، جناب محمد عبدالقدوس غوری ، جناب عبدالقادر قادری ، وحید پاشاہ جنرل سکریٹری ہاس انڈیا ، جناب سید کلیم الدین عسکر ، جناب منیر پٹیل سی پی آئی ، جناب نعیم اللہ شریف ، جناب ساجد خاں تلگو دیشم اور دیگر شرکت و مخاطب کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT