Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / دواخانہ عثمانیہ کی نئی عمارت کیلئے جلد سنگ بنیاد

دواخانہ عثمانیہ کی نئی عمارت کیلئے جلد سنگ بنیاد

ڈاکٹرس غیر ضروری معائنوں اور آپریشنس سے گریز کریں ‘ لکشما ریڈی کا خطاب
حیدرآباد 11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) وزیر صحت ڈاکٹر کے لکشما ریڈ:ی نے آج مطلع کیا کہ عثمانیہ دواخانہ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد جلدی ہی رکھا جائیگا ۔ انہوں نے الومنی اسوسی ایشن گلوبل میٹ عثمانیہ میڈیکل کالج کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے ڈیزائین کی منظوری کے بعد شروع کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اسسلسلہ میں تمام ضروری منظوریاں حاصل کرلی گئی ہیں اور عثمانیہ دواخانہ کی نئی عمارت عمیر کرنے کیلئے درکار فنڈز بھی تیار رکھے گئے ہیں۔ اس دواخانہ میں تمام عصری آلات بھی دستیاب رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک میڈیکل ریسرچ سنٹر بھی 12 کروڑ روپئے کے صرفہ سے قائم کیا جائیگا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستی حکومت نے تشکیل تلنگانہ کے بعد ریاست میں صحت کے شعبہ کی کارکردگی میں بہتری پیدا کی ہے ۔ اس شعبہ کو سابقہ حکومتوں نے بری طرح نظر انداز کردیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں سرکاری دواخانوں میں آوٹ پیشنٹس کی تعداد میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ وزیر موصوف نے ڈاکٹرس پر زور دیا کہ وہ مریضوں میں غیر ضروری معائنوں اور آپریشنوں سے گریز کریں خاص طور پر خواتین کے معاملہ میںاس سے گریز کرنے کی ضرورت ہے ۔ حالیہ عرصہ میں کئی گاوں ایسی شکایات سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹرس اور طبی برادری سے کہا کہ وہ دور دراز کے مقامات سے آنے والے مریضوں سے انسای بنیادوں پر نمٹیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے میڈیکل طلبا کو پانچ گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ امراض کو پھیلنے سے روکا جائے ۔ اگر کوئی مرض کا شکار ہوتا بھی ہے تو اس کا جلد پتہ چلایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عثمانیہ میڈیکل کالج میں اعضا کی تبدیلی کا مرکز بھی قائم کریگی اور زندگی بچانے والی ادویات بھی مفت فراہم کرنے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اضلاع میں ڈائیلاسیس ‘ ٹراما کیر سنٹرس اور کڈنی و جگر کے امراض کے مراکز کو وسعت دے گی ۔

TOPPOPULARRECENT