Tuesday , May 30 2017
Home / شہر کی خبریں / دواخانہ میں 150 روپئے رشوت نہ دینے پر مریض کی موت کی تحقیقات

دواخانہ میں 150 روپئے رشوت نہ دینے پر مریض کی موت کی تحقیقات

حیدرآباد۔ 16 مارچ (سیاست نیوز) حکومت نے ایک سرکاری دواخانہ میں 150 روپئے کی رشوت نہ دینے کے باعث ٹی بی کے مریض کی موت کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ 2 وارڈ بوائز نے رشوت نہ دینے پر اس مریض کو آکسیجن فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ بی جے پی رکن پربھاکر کی جانب سے اسمبلی میں وقفہ صفر کے دوران اٹھائے گئے مسئلہ کا جواب دیتے ہوئے وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ وزیر صحت سی لکشما ریڈی نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ٹی بی اور چیسٹ ہاسپٹل کے دونوں وارڈ بوائز کو معطل کردیا گیا ہے۔ 14 مارچ کو مبینہ طور پر دونوں نے ٹی بی مریض کے ارکان خاندان سے 150روپئے رشوت طلب کی تھی اور یہ مریض اسی رات فوت ہوگیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT