Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / دواخانہ پر فضائی حملے ، 9 افراد ہلاک

دواخانہ پر فضائی حملے ، 9 افراد ہلاک

بیروت۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے ذریعہ مبینہ طور پر کئے جانے والے فضائی حملوں میں ایک دواخانہ کو شدید نقصان پہونچا۔ شام میں واقع اس دواخانہ کو ڈاکٹرس وتھ آؤٹ بارڈرس (ایم ایس ایف) کے تحت چلایا جارہا تھا۔ فضائی حملے میں 9 افراد بشمول ایک بچہ ہلاک ہوگئے۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائیٹس نے یہ بات بتائی۔ دوسری جانب ایم ایس ایف کے ترجمان نے بھی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایف امدادی گروپ کی جانب سے چلائے جارہے ہاسپٹل بھی حملوں کی زد میں آگیا جو ماریت النعمان نامی علاقہ میں واقع ہے جو بیروت سے 280 کیلومیٹر کے فاصلے پر دمشق کے شمال میں واقع ہے، البتہ ترجمان نے ہلاکتوں کی قطعی تعداد نہیں بتائی۔

TOPPOPULARRECENT