Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / دواخانہ کی لاپرواہی پر شیرخوار لڑکی کی موت

دواخانہ کی لاپرواہی پر شیرخوار لڑکی کی موت

حیدرآباد /3 نومبر ( سیاست نیوز ) میڑپلی کے علاقہ میں ایک شیرخوار لڑکی ہاسپٹل انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی سے فوت ہوگئی ۔ پولیس نے اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے شکایت پر آشا ہیلت سنٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 2 سالہ ہما پریہ جو میڑچل ہیلت ویل علاقہ کے ساکن کنڈاریڈی کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی کو ویاکسن ٹیکہ اندازی کیلئے ہیلت سنٹر سے رجوع کیا گیا تھا ۔ جہاں ٹیکہ اندازی کے بعد اس لڑکی کی صحت اچانک خراب ہوگئی جو تھوڑی ہی دیر بعد فوت ہوگئی ۔ پولیس میڑچل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT