Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / دوافراد کی خودکشی

دوافراد کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔ مالی پریشانیوں کے سبب ایک نے اور خرابی صحت سے تنگ آ کر ایک نے خودکشی کرلی۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 45 سالہ سری  ہری جو پیشہ سے ٹیلر تھا، عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں رہتا تھا۔ اس نے کل رات مالی پریشانیوں سے تنگ آ کر خودکشی کرلی۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 65 سالہ اپا راؤ جو جیڈی میٹلہ علاقہ کا ساکن تھا، اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT