Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / دوبئی ‘ رمضان میں دن کے دوران بھی شراب کی فروخت کی اجازت

دوبئی ‘ رمضان میں دن کے دوران بھی شراب کی فروخت کی اجازت

دوبئی ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) مشرق وسطیٰ میں دوبئی کو ’’صحرائی پارٹی کے مقام‘‘ سے جانا جاتا ہے جو ہے تو صحرائی علاقہ لیکن پارٹیوں میں جو رنگ رلیاں منائی جاتی ہیں، ان کو صحرا میں سربراہ کیا جاتا ہے جیسا کہ ہندوستانی کہاوت ہے ’’جنگل میں منگل‘‘۔ دوبئی میں رمضان المبارک کے دوران دن کے اوقات میں شراب کی فروخت پر مکمل امتناع عائد تھا۔ تاہم اب ایسے آثار نظر آرہے ہیں کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی دن کے اوقات میں شراب بہ آسانی دستیاب رہے گی جس سے یہ اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہیکہ دوبئی کے حکمراں سیاحت اور شراب کے ذریعہ حاصل ہونے والے محصول پر کتنی توجہ دیتے ہیں۔ قبل ازیں اگر کسی کو ایک گلاس بیئر یا وہسکی کی ضرورت ہوتی تو اسے مغرب تک انتظار کرنا پڑتا تھا جس وقت مسلم روزہ دار اپنا روزہ کھولتے ہیں جس کا اہتمام افطار کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ فلک بوس عمارتوں کے اس شہر میں واقع پانچ ستارہ ہوٹلوں کے شراب خانوں میں بھی ہلکی پھلکی موسیقی بجائی جاتی تھی اور شراب بھی شیشے کے گلاس میں نہیں بلکہ اسٹیل یا المونیم کے ’’اندھے گلاسوں‘‘ میں سربراہ کی جاتی تھی جس سے دیکھنے والے کو یہ اندازہ نہ ہو کہ گلاس میں کیا ہے۔ 31 مئی کو جاری کئے گئے ایک اعلامیہ کے مطابق تمام ہوٹلس کو مطلع کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بھی شراب کی سربراہی دن کے اوقات میں معمول کے مطابق جاری رکھی جائے۔ دوبئی کے ڈپارٹمنٹ آف ٹورزم اینڈ کامرس مارکیٹنگ نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT