Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / دوبئی میں سنجے دت کی افطار پارٹی میں شرکت

دوبئی میں سنجے دت کی افطار پارٹی میں شرکت

دوبئی ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام) : دوبئی میرینا میں ہندوستانی اداکار سنجے دت نے ایک پرتکلف افطار پارٹی میں شرکت کی ۔ دوبئی میرینا میں 57 سالہ اداکار کی اندرون ایک سال دوسری بار آمد ہوئی تھی۔ ریستوران اس وقت کھچا کھچ بھری ہوئی تھی جہاں سنجے دت کے مداحوں کی کثیر تعداد تھی ۔ افطار کے بعد سنجے دت نے قرعہ اندازی کے ذریعہ لکی ونر کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر تقریب کے منتظم اور جنرل منیجر لاوردا سوئٹس اینڈ ولاس سدھارتھ مہرہ نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ دعاؤں اور سخاوت سے رقم ہے ۔ اس موقع پر اپنے ہوٹل میں منعقد کی گئی افطار پارٹی میں سنجے دت کا خیر مقدم کرتے ہیں جن کی آمد ہمارے لیے اور ہمارے مہمانوں کے لیے ایک اعزاز ہے کہ انہیں بھی ہندوستان کے نامور اداکار کے ساتھ روزہ کھولنے کا موقع ملا ۔

TOPPOPULARRECENT