Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / دوبئی کی خاتون فوت

دوبئی کی خاتون فوت

حیدرآباد /19 جون ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں ایک ضعیف خاتون فوت ہوئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 60 سالہ عائشہ سید قادر جو دوبئی کی متوطن تھیں اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے حیدرآباد آئی ہوئی تھیں ۔ متوفی خاتون اپنے رشتہ داروں کے یہاں چندرائن گٹہ کے علاقہ جی ایم کالونی میں رہتی تھی ۔ اس خاتون کی صحت خراب ہوگئی اور ناسازگی صحت کے سبب انہیں ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا اور خاتون کی آج موت واقع ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT