Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / دوبئی کے تباہ شدہ طیارہ کا ڈیٹا مشکلات کا باعث

دوبئی کے تباہ شدہ طیارہ کا ڈیٹا مشکلات کا باعث

ماسکو ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس کے تحقیقاتی افسران نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ دوبئی کا جو طیارہ حادثہ کا شکار ہوا تھا، اس کے فلائیٹ ریکارڈر سے دستیاب ڈیٹا پڑھنے میں انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتہ روس کے جنوبی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہونے والے طیارہ میں سوار تما م 62 مسافرین ہلاک ہوگئے تھے۔ بین ریاستی ہوا بازی کمیٹی کے نائب صدرنشین سرگی زائیکو نے روسی ٹیلیویژن کو بتایا کہ طیارہ سے ملنے والے بلیک باکسیس کچھ اس حد تک تباہ ہوگئے ہیں کہ ان میں موجود ڈیٹا پڑھنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ تاہم ڈیٹا کو ریکارڈر سے نقل کرلیا گیا ہے جبکہ وائس ریکاڈر کا ڈیٹا ہنوز منتقل نہیں کیا گیا ہے۔ وائس ریکارڈر ڈیٹا کی منتقلی کے بعد ہی ماہرین اپنا کام شروع کریں گے۔ فلائی دوبئی کا 737-800 بوئنگ طیارہ ہفتہ کو رستو۔آن ڈان کے رن وے پر شعلہ پوش ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT