Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / دوبارہ واپسی، پہلی آمد سے کہیں زیادہ دشوار

دوبارہ واپسی، پہلی آمد سے کہیں زیادہ دشوار

پانچ سال بعد ٹیم میں واپسی پر اشیش نہرہ کا ردعمل
کولکلتہ۔ 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں مسلسل پانچ سال نظرانداز کئے جانے کے بعد دوبارہ واپس ہونے والے سرکردہ بولر اشیش نہرہ نے آج کہا کہ کھیل میں دوبارہ واپسی، پہلی آمد سے بھی کہیں میادہ شوار ہوتی ہے۔ 37 سالہ اشیش نہرہ نے 2011ء کے دوران ورلڈ کپ میں ہندوستان کو فتح سے ہمکنار کرنے والے میچ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف ورزی میچ میں حصہ لیا تھا، لیکن اُنگلی پر زخم کے سبب وہ فائنل میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ بعدازاں مسلسل پانچ سال تک انہیں نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ وہ گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی۔ 20 سیریز میں شامل کئے گئے تھے اور بالآخر اب بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنمنٹ کیلئے منتخب کئے گئے ہیں۔ نہرہ نے بنگلہ دیش کو روانگی سے قبل کہا کہ ’’کھیل میں واپسی، پہلی آمد سے کہیں زیادہ دشوار ہوتی ہے، مَیں 36 سال کی عمر میں ٹیم میں دوبارہ واپس ہوا ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’بولرس کیلئے ہمیشہ یکساں مظاہرہ کرنا آسان نہیں ہوتا۔ کافی دباؤ رہتا ہے۔ آپ کو ہمہ وقت سخت محنت کرنا ہوتا ہے۔ مجھے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی تربیت دی گئی ہے۔ میرا مقصد قومی کرکٹ کھیلنا نہیں ہے۔ ٹی۔ 20 میں واپسی کے بعد نہرہ نے آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے 6 میچوں میں 7 وکٹس حاصل کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT