Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / دوبدو ملاقات پروگرام سے 5600 رشتے طئے پاچکے

دوبدو ملاقات پروگرام سے 5600 رشتے طئے پاچکے

63 واں دوبدو کا 19 جون کو ایس اے ایمپرئیل گارڈن میں انعقاد
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( دکن نیوز ) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے رشتوں کے لیے والدین اور سرپرستوں کا سیاست اور ایم ڈی ایف کے زیر اہتمام 63 واں دوبدو ملاقات پروگرام ایس اے ایمپریل گارڈن ، ٹولی چوکی میں اتوار 19 جون ، 10 بجے دن تا 4 بجے شام مقرر ہے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست صدارت کریں گے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز شرکت کریں گے ۔ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم نے بتایا کہ رشتوں کے سلسلہ میں یہ پروگرام اپنی 62 ویں منزل طئے کرچکا ہے جس کے ذریعہ تقریبا 5600 سے زائد رشتے طئے پاچکے اور یہ جوڑے بڑے اطمینان و سکون کے ساتھ اپنی زندگی گذار رہے ہیں ۔ حیدرآباد میں ہی نہیں بلکہ اضلاع میں یہ دوبدو ملاقات پروگرام اپنی منفرد نوعیت کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں ۔ والدین اور سرپرستوں کو اس سہولت سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے ۔ متعدد بار توجہ دلوانے کے باوجود بعض والدین رشتوں کے سلسلہ میں تساہلی و لاپرواہی برت رہے ہیں ۔ والدین اپنا اپنا رجسٹریشن کروانے کے بعد جلد شادی خانے سے واپس ہوجاتے ہیں ۔ اس لیے انہیں چاہئے کہ سکون کے ساتھ والدین سے باہمی مشاورت کریں اور انہیں دوبدو کے اختتام تک مشاورت کا موقع دیا جائے گا ۔ اس کے لیے ضروری ہے بائیو ڈاٹاس کے کاپیز اور فوٹوز ساتھ میں رکھنا ضروری ہے ۔ اس کے بغیر والدین باہمی مشاورت کر نہیں پاتے ۔ اس مرتبہ انجینئرنگ ، میڈیسن ، پوسٹ گریجویٹس ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، گریجویٹس ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، عالم ، حافظ و فاضل ، کم تعلیم یافتہ ، اور عقد ثانی کے رشتوں کا انتخاب کرتے ہوئے شادی طئے کرنے کے سلسلہ میں پیش رفت کرسکتے ہیں ۔ 63 ویں دوبدو ملاقات پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 10 بجے دن سے ہوگا ۔ اس لیے والدین وقت کا خاص خیال رکھیں ۔ نماز ظہر کا بھی شادی خانہ میں نظم رہے گا ۔ ایم ڈی ایف کے اراکین ڈاکٹر ایوب حیدری ، محمد تاج الدین ، میر انور الدین ، الیاس باشاہ ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، محمد فرید الدین ، محمد برکت علی ، محمد شاہد حسین ، سید ناظم الدین ، خدیجہ سلطانہ ، ڈاکٹر دردانہ ، لطیف النساء ، محمد احمد ، محمد واحد ، سید اصغر حسین ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، اے اے کے انیس ، رئیس النساء ، سیدہ محمدی ، فرزانہ ، ڈاکٹر ناظم علی ، ڈاکٹر سیادت علی ، رفیعہ سلطانہ ثانیہ ، عبدالصمد خاں اور دیگر اراکین نے پابندی وقت شرکت کی اپیل کی ہے ۔ مزید تفصیلات ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم سے 9394801526 سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT