Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دودھ کی پیداوار بڑھانے حکومت کی امداد

دودھ کی پیداوار بڑھانے حکومت کی امداد

یلاریڈی ۔ 24 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دودھ کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت کی جانب سے کی جارہی امدادی رقم جاری کردی گئی ہے ۔ ضلع ڈائری جنرل مینجر مسٹر رمیش نے مزید بتایا کہ حکومت ایک لیٹر دودھ پر چار روپیہ زائد ادا کررہی ہے ۔ دودھ سنٹر BMC عملہ مل کر کسانوں کے بینک کھاتہ ، آدھار نمبرات حاصل کریں گی کسانوں کے کھاتہ میں رقم جمع کردی جائے گی ۔ انہوں نے منڈل تاڑوائی کے دودھ سنٹر کے تنقیح کی اور کسانوں سے خالص دودھ حاصل کرنے کے احکام دیئے ۔ APBN گھانس کی کاشت کر کے دودھ کی پیداوار بڑھانے کا مشورہ دیا ۔ BMC سرینواس ریڈی نے کہا کہ حکومت مفت گھانس سربراہ کرنے کے اقدامات کرے ۔ اس موقع پر کاماریڈی دودھ سنٹر مینجر سرینواس ، انچارج نرنجن ریڈی ، سوپروائزر رمیش ریڈی ، عملہ میں نرسملو ، وینکٹیشور ریڈی ، نوین ، مہیش ، راملو اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT