Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دوران حج صبر وتحمل سے کام لینے کی تلقین

دوران حج صبر وتحمل سے کام لینے کی تلقین

محبوب نگر میںعازمین حج کے اجتماع سے مولانا بدیع الدین نقشبندی کا خطاب
محبوب نگر /28 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد عبدالرحمن پبلسیٹی ، کمیونٹی حج سوسائٹی کی اطلاع کے بموجب حج سوسائٹی محبوب نگر کے زیر اہتمام ضلع کے منتخب عازمین حج کا 7 واں تربیتی اجتماع جے جے آر گارڈن محبوب نگر میں منعقد ہوا ۔ اجتماع کی صدارت صدر حج سوسائٹی محمد اکبر الماس نے کی ۔ اس موقع پر جناب خلیل الدین احمد سابق چیرمین حج کمیٹی آندھراپردیش نے کہا کہ جب تک سفر حج سے متعلق واضح معلومات حاصل نہیں کی جائیں گی ۔ حج کے ارکان کی ادائیگی میں آسانی نہیں ہوگی ۔ مولانا بدیع الدین نقشبندی نے مخاطب کرتے ہوئے مناسک حج و عمرہ مخصوص مقامات پر مقررہ دنوں میں اعمال سے متعلق روشنی ڈالی اور دعاؤں کے متعلق تفہیم کروائی ۔ اقسام حج ، فرائض و واجبات ، عمرہ طواف کعبہ ، رمل ، سعی وغیرہ کی تشفی بخش تشریح کروائی روانگی سفر حج سے قبل حقوق العباد کی ادائیگی کی اہمیت سے واقف کروایا ۔ ارکان حج کی ادائیگی میں صبر و تحمل سے کام لینے کی تلقین کی ۔ مولانا مفتی ذاکر خلیل قاسمی نے بھی شرکت کی ۔ نماز ظہر 1.30 بجے ادا کی گئی اور ظہرانہ کے بعد الحاج نذیر الدین نے مکہ مکرمہ کا ماڈل پیش کیا ۔ احرام اور طواف کے طریقے بتلائے ۔ بعد ازاں مولانا نے روضہ اطہر پر حاضری ، 40 نمازوں کی ادائیگی آداب مسجد نبوی اور مدینہ منورہ کے مقامات مقدسہ کو سہل انداز میں ذہن نشین کروایا ۔

TOPPOPULARRECENT