Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / دوران حج ناپسندیدہ سرگرمیاں ناقابل برداشت : پرنس نائف

دوران حج ناپسندیدہ سرگرمیاں ناقابل برداشت : پرنس نائف

جدہ ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مملکت سعودی عرب نے حج ۔ 2015ء کے پیش نظر کچھ سخت ہدایتیں جاری کی ہیں جن کے تحت ایسی کسی بھی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو مناسک حج کی راہ میں رکاوٹ بن جائیں۔ نائب خادم حرمین شریفین اور سپریم حج کمیٹی کے صدرنشین پرنس محمد بن نائف نے جدہ میں سپریم حج کمیٹی کے ارکان سے اپنے دفتر میں خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے عازمین سے بھی خواہش کی کہ وہ اپنا تمام تر وقت عبادات اور اذکار میں صرف کریں۔ ایسی کسی بھی سیاسی سرگرمی یا نعرے بازی میں ملوث نہ ہوں جو اسلامی تعلیمات کے مغائر ہیں اور جس کی وجہ سے مناسک حج پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہوں۔ انہوں نے کہاکہ خادم حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے بھی عازمین حج کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں۔ اس سلسلہ میں ہر سیکٹر اور ریاستی ایجنسیاں جو حج اور عازمین کے امور سے وابستہ ہیں، اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی پوری تیاریاں کرچکی ہیں۔ خصوصی طور پر عازمین کی سیکوریٹی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور انہیں ہر طرح کا تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کو جوڑنے والے الحرمین اور الحجرہ روڈس پر بھی ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں جن میں ہائی اسپیڈ ٹرین بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT