Sunday , July 23 2017
Home / دنیا / دوران پرواز طیارہ میں بچہ کی پیدائش

دوران پرواز طیارہ میں بچہ کی پیدائش

جیٹ ایئر طیارہ کی سعودی عرب سے ہندوستان آمد کے دوران مہمان کا اضافہ
دمام/نئی دہلی ۔ 18جون ( سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب سے ہندوستان کیلئے پرواز کرنے والے جٹ ایئرویز کے طیارہ میں آج ایک غیر متوقع مہمان کا اچانک اضافہ ہوگیا جب اس طیارہ میں دوران پرواز ایک بچہ کی پیدائش ہوئی۔ جٹ ایئرویز کے طیارہ  نے صبح 2.55 پر کوچی کیلئے دمام سے پرواز کا آغاز کیا جس میں ایک حاملہ خاتون بھی سفر کررہی تھی جس کو اچانک دردزہ شروع ہوگیا اور ارکان عملہ نے ’’ میڈیکل ایمرجنسی‘‘ کا اعلان کرتے ہوئے طیارہ کا رُخ ممبئی کی سمت موڑ دیا لیکن یہ طیارہ ہنوز بحریہ عرب پر ہی پرواز کررہا تھا کہ ارکان عملہ اور کیرالا کا سفر کرنے والی ایک نرس نے خاتون کی زچگی میں مدد کی جیسے ہی یہ طیارہ ممبئی پہنچاخاتون اور اس کے نومولوددواخانہ منتقل کیا گیا ۔ بعد ازاں طیارہ نے اپنا سفر شروع کیا اور یہ طیارہ 90منٹ کی تاخیر سے دوپہر 12:45 بجے اپنے مقام کوچی پر پہنچ گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT