Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / دوران پرواز فلپائنی خاتون کو بچی تولد، طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

دوران پرواز فلپائنی خاتون کو بچی تولد، طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

حیدرآباد۔/17اگسٹ، ( پی ٹی آئی) دبئی سے منیلا روانہ ہونے الے ایک طیارہ کا رُخ آج شمس آباد ایر پورٹ کی سمت موڑ دیا گیا جب فلپائنی خاتون کو دوران پرواز اس طیارہ میں ایک لڑکی پیدا ہوئی۔ سیبو پیسفک ایر کے طیارہ کو 14اگسٹ کو طبی ایمرجنسی کی بنیاد پر راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ پر اُتارا گیاتھا۔ فلپائن کی شہری اس خاتون نے طیارہ میں لڑکی کو جنم دیا تھا۔ طیارہ کی لینڈنگ کے بعد زچہ اور بچہ کو حیدرآباد کے ایک خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا جہاں مولود بچی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور ڈاکٹرس اس کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT