Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / دورۂ جنوبی افریقہ کیلئے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان

دورۂ جنوبی افریقہ کیلئے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان

سڈنی ، 6 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے دورۂ جنوبی افریقہ کیلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں تین نئے فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ عثمان خواجہ ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ آسٹریلیا نے فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کو آرام دیتے ہوئے تین نئے فاسٹ بولروں کرس ٹریمین، جو مینی اور ڈانیل وریل کو شامل کیا ہے۔ پاکستانی نژاد بیٹسمن عثمان کو ناقص فام کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر جیمز پیٹنسن اور پیاٹ کمنز بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہوئے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف آخری ٹسٹ میں زخمی ہوکر وطن واپس آنے والے شان مارش کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر راڈ مارش نے ٹیم کا اعلان کیا۔ آسٹریلیائی ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ جائے گی جہاں بینونی میں 27 سپٹمبر کو آئرلینڈ کے خلاف مقرر واحد ونڈے کھیلے گی جس کے بعد 30 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچ کی ونڈے سیریز کا آغاز ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT