Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دورۂ سری لنکا کے لئے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان

دورۂ سری لنکا کے لئے آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان

برسبین۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا نے سری لنکا کے دورے کے لئے اسٹیون اسمتھ کی قیادت میں 15 رکنی ٹسٹ ٹیم کا اعلان کردیا جس میں اسٹیفن اوکیفی اور ناتھن کولٹرنیل کو شامل کرلیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک گھٹنے کے زخم کے باعث طویل عرصے سے کرکٹ سے باہر ہیں تاہم سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں ان کی واپسی متوقع ہے۔ سری لنکا کے دورے کے لئے پیٹرسیڈل اور جیمز پیٹیسن زخموں کے باعث ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہوئے ہیں تاہم جوش ہیزل ووڈ اور جیکسن برڈ 15 رکنی ٹیم میں منتخب ہوگئے ہیں۔ اوکیفی کو ناتھن لیون کے ساتھ اضافی اسپنر کے طورپر شامل کیا گیا ہے جنھیں ضرورت پڑنے پر سری لنکا کی وکٹوں پر آزمایا جائے گا جبکہ موئسز ہینرک کو آل راؤنڈر کے طورپر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر روڈ مارش کے بموجب ہنرک کو اسپن وکٹوں کے مدنظر  ایک اضافی آل راؤنڈر کے طورپر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT