Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / دورۂ ویسٹ انڈیز، زیکا وائر س سے آسٹریلیائی ٹیم پریشان

دورۂ ویسٹ انڈیز، زیکا وائر س سے آسٹریلیائی ٹیم پریشان

سڈنی۔19مئی (سیاست ڈاٹ کام) دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل آسٹریلیائی ٹیم کو زیکا وائرس سے خبردار کردیاگیا۔ مہمان ٹیم  کو آئندہ ماہ جون میں سے رخی ونڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کا رخ کرنا ہے تاہم مچھر سے پھیلنے والے زیکا وائرس کی گیانا میں موجودگی کے انکشاف پر کرکٹ آسٹریلیا محتاط ہوگیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف میڈیکل افسر جان آرچرڈ نے موذی وائرس سے بچاؤ کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

دورۂ زمبابوے‘ کوہلی کو آرام دیئے جانے کا امکان
ممبئی ۔19مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی جولائی میں دورہ زمبابوے کے لئے  ہندوستانی ٹیم کے تین اہم ترین بیٹسمینوں کو آرام کا موقع دے سکتی ہے۔ امکان ہے کہ ویراٹ کوہلی، روہت شرمااور شکھر دھون کو اس ٹور کیلئے زیر غور نہیں لایاجائے گا۔ ہندوستانی ٹیم جون میں زمبابوے جائے گی جہاں دونوں ٹیموں میں تین ونڈے اور دو  ٹوئنٹی20  میچز کھیلے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT