Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ، مصباح کپتان مقرر

دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ، مصباح کپتان مقرر

لاہور /5 جون (سیاست ڈاٹ کام)  دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دورہ انگلینڈ کیلئے مصباح الحق قومی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے جبکہ ٹیم میں اوپنرز کے طور پر محمد حفیظ ، شان مسعود اور سمیع اسلم کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم میں پانچ مڈل آرڈر بلے بازوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں اظہر علی، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق اور افتخار احمدشامل ہیں جبکہ محمد عامر ، سہیل خان ، وہاب ریاض، راحت علی اور عمران خان کو بطور فاسٹ بولر اور سرفراز احمد اور محمد رضوان کو وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کو بطور سپنر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر کی سلیکشن انگلینڈ کا ویزہ ملنے سے مشروط ہے اور اگر انہیں ویزہ مل گیا تو وہ قومی ٹیم کا ضرور حصہ ہوں گے۔ 4 ٹیسٹ میچز کیلئے 2 وکٹ کیپر بھیج رہے ہیں تاکہ کسی ایک پر پریشر نہ پڑے جبکہ محمد رضوان کو ٹیسٹ کے علاوہ ون ڈے میچز میں بھی موقع دیں گے۔انضمام الحق نے بتایا کہ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے اور جو لوگ ٹیسٹ ٹیم میں منتخب نہیں ہوئے ان میں سے کچھ کو ون ڈے اور ٹی 20 میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ہوسکتا ہے کہ ہم اے ٹیم کی اچھی پرفارمنس دیکھ کر وہاں سے کسی لڑکے کو سلیکٹ کرلیں جنید خان بہترین بولر ہے لیکن اس کو ردھم میں آنے کیلئے تھوڑا وقت درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ اے ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کریں گے اور اگر کسی اے ٹیم کے کھلاڑی کی دورہ انگلینڈ کے دوران پرفارمنس اچھی ہوئی تو ہوسکتا ہے کہ ہم اس کو قومی ٹیم میں شامل کرلیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT