Tuesday , May 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے فن انگلش ٹیم میں شامل

دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے فن انگلش ٹیم میں شامل

لندن ۔15فروری (سیاست ڈاٹ کام) انگلش فاسٹ بولر اسٹیون فن کو انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے ڈیوڈ ویلی کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا ہے جس کے باعث وہ پاکستان سوپر لیگ کے اختتام تک چمپیئن ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے ٹیم میں منتخب ڈیوڈ ویلی کے زخمی ہونے کے باعث اسٹیون فن کو ان کے متبادل کے طور پر شامل کرلیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو فن کے علاوہ سیم بلنگز سے بھی محروم ہونا پڑے گا کیونکہ وہ بھی انگلش ٹیم کا حصہ ہیں۔اسٹیون فن کو ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل پر پابندی کے باعث عدم دستیابی پر ٹیم میں شامل کرلیا گیا تھا۔خیال رہے کہ ڈیوڈ ویلی گزشتہ ماہ ہندوستان کے خلاف سیریز کے پہلے ونڈے میں زخمی ہوگئے تھے ۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے انگلینڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ایان مورگن (کپتان)، معین علی، جونی بیئراسٹو، جیک بال، سیم بلنگز، جوز بٹلر، لیام ڈاؤسن، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جو روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس، اسٹیون فن اورکرس ووکس۔ انگلینڈ کی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز میں تین ونڈے کھیلے گی جس کا آغاز 3 مارچ کو انٹیگا میں ہوگا، دوسرا میچ 5 مارچ کو انٹیگا اور تیسرا اور آخری میچ 9 مارچ کو باربڈوس میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT