Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / دوستانہ مقابلے میں کریم بینزیما نظر انداز

دوستانہ مقابلے میں کریم بینزیما نظر انداز

پیرس ۔19مارچ (سیاست ڈاٹ کام )فرنچ فٹ بالر کریم بینزیما کی مشکلات ختم نہیں ہو سکی ہیں کیونکہ فرانس کی ٹیم میں انہیں دو دوستانہ مقابلوںکیلئے نظر انداز کر دیا گیا۔ فرنچ فٹ بال اسوسی ایشن کے ترجمان نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ رواں ماہ 25 اور 29  تاریخ کو ہالینڈ اور روس کیخلاف دو میچوں کیلئے فرانسیسی  ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ ساتھی کھلاڑی میتھیو ویلبوئنا کے بلیک میلنگ مقدمہ میں ملوث کریم بینزیما سے متعلق فرنچ فٹ بال فیڈریشن کے صدر نوئیل لی گریٹ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کریم کو ہالینڈ اور روس کیخلاف میچوں کیلئے مدعو نہیں کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT