Wednesday , September 20 2017
Home / پاکستان / دوستی کا پیغام :ہندوستان کے نئے ہائی کمشنر کی پاکستان آمد

دوستی کا پیغام :ہندوستان کے نئے ہائی کمشنر کی پاکستان آمد

اسلام آباد ۔ 12 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے نئے ہائی کمشنر متعینہ پاکستان گوتم بمبا والے آج اسلام آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے ہندوستان اور پا کستان کے مابین روابط میں بہتری کی خواہش کا اظہار کیا ہے، حالانکہ پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات پھر ایک بار کشیدہ ہوگئے ہیں ۔ بمبا والے نے ٹی سی اے راگھون کی جگہ یہ  ذمہ داری سنبھائی جو حال ہی میں سبکدوش ہوئے ہیں۔ وہ آج واگھا سرحد کے ذریعہ پاکستان پہنچے جہاں ہندوستانی ہائی کمیشن کے عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ نئے ہائی کمشنر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے مابین باہمی روابط میں بہتری کے خواہاں ہیں۔ جیو ٹی وی نے یہ اطلاع دی۔ گوتم بمبا والے اس سے پہلے بھوٹان میں ہندوستانی سفیر تھے۔ انہوں نے کہاکہ وہ دوستی اور باہمی روابط میں بہتری کے پیغام کے ساتھ یہاں آئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT