Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / دوست احباب کینسر کے مریض کے جان کے دشمن

دوست احباب کینسر کے مریض کے جان کے دشمن

رشتہ دار مریض کے حوصلے پست کردیتے ہیں، کیمو کو وٹامن سمجھا جائے، پیانل مباحث میں اظہار خیال
حیدرآباد 5 فروری (سیاست نیوز) کینسر کا روگ ہونے کے باوجود زندہ بچ رہنے والے افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کینسر کے ماہر معالج ڈاکٹر وجئے آنند ریڈی نے کہاکہ رشتہ دار اور دوست کینسر کے مریض کے بدترین دشمن ہیں جو مریض کے سامنے مایوسی کی باتیں کرتے ہیں۔ اپولو کینسر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر وجئے آنند ریڈی نے کینسر سے متعلق پیانل مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ وہ کینسر کے مریضوں کو تاکید کیا کرتے ہیں کہ وہ اپنے دوست احباب سے کہہ دیں کہ مزاج پرسی کو نہ آیا کریں۔ اگر کوئی آپ سے خیریت دریافت کرے تو آپ اُن لوگوں سے کہہ دیں مجھے کیا ہوا ہے، کیوں مجھ سے مذاق کرتے ہو۔ مزاج پرسی کو آنے والوں کو کینسر کے تعلق سے بات کرنے نہ دیں۔ مزاج پرسی کو آنے والے ہر دس دوست رشتے داروں میں 9 لوگ مریض کو مایوس کرکے جاتے ہیں۔ کینسر کے باوجود زندہ بچ رہنے والی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے بھی مباحث میں حصہ لیا اور کہاکہ مثبت سوچ اہمیت رکھتی ہے۔ ان کے ایک دوست نے بہت اچھی نصیحت کی کہ کیموتھراپی کو نقصان دہ تصور نہ کریں بلکہ اسے وٹامن سمجھیں۔ اجتماع میں شریک کینسر کے باوجود بچ رہنے والوں اور زیرعلاج مریضوں نے کہاکہ انھیں شادی بیاہ ڈنر تقاریب سے دور رکھا جاتا ہے۔ مباحث میں تغذیہ بخش خوراک کی اہمیت اُجاگر کی گئی اور اس کی کمی کی شکایت کی گئی۔ ڈاکٹر سرینواس چکرورتی نے کہاکہ زیادہ مریضوں کا تعلق اوسط اور کم اوسط طبقات سے ہے۔ تغذیہ بخش خوراک کا فقدان اہم وجہ ہے۔ ڈاکٹر وجئے آنند نے کہاکہ مریضوں کو ان کی پسند کی غذائیں مہیا کی جائیں۔
اے پی کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات : چنا راجپا
راجنا مہندرا ورم (اے پی) 5 فروری (پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیرداخلہ این چنا راجپا نے آج کہاکہ حکومت آندھراپردیش نے سماج کے تمام طبقات کی ترقی کے لئے کئی فلاحی پروگرامس کو روبہ عمل لایا ہے۔ چنا راجپا نے یہاں سات سال بعد سٹی بس سرویس کا افتتاح کیا۔ انھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت ریاست کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT