Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / دوست نے موبائل فون سرقہ کرلیا

دوست نے موبائل فون سرقہ کرلیا

حیدرآباد 26 مئی (سیاست نیوز) چارمینار پولیس نے طالب علم کے موبائیل فون کا سرقہ کرنے والے 21 سالہ شیخ سکندر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب 24 مئی کو محمد عبدالواحد نے نامپلی جانے کی غرض سے چارمینار بس اسٹاپ آیا تھا اور جب آر ٹی سی بس ہائیکورٹ کے قریب پہونچنے پر شیخ سکندر نے اپنے دوست محمد موسیٰ کے ہمراہ اُس کا سونی موبائیل فون جس کی مالیت 22 ہزار بتائی گئی، کا سرقہ کرلیا۔ چارمینار پولیس نے گرفتار سارق کے قبضہ سے موبائیل فون برآمد کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرلیا۔
موبائل فون کے سارقین کی
بین ریاستی ٹولی گرفتار
حیدرآباد 26 مئی (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے توجہ ہٹاکر شہر میں قیمتی موبائیل فونس کے سرقہ میں ملوث بین ریاستی ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وسیم سلیم قریشی متوطن میرٹھ (اترپردیش) اپنے بھائی 24 سالہ شکیل سلیم قریشی کی مدد سے دونوں شہروں میں ٹریفک سگنلس پر رُکی ہوئی کاروں کے ڈرائیورس کی توجہ ہٹاکر اُن کے قیمتی موبائیل فون کا سرقہ کرلیا کرتے تھے۔ مذکورہ ٹولی کے ارکان اکثر سگنلس کے قریب خود کو کار سے زخمی ہونے کا ڈھونگ کرتے ہوئے چھین لیا کرتے تھے۔ گزشتہ تین ماہ میں مذکورہ دھوکہ بازوں نے کئی موبائیل فونس کا سرقہ کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ سیف آباد علاقہ میں 2 موبائیل فونس کا بڑی چالاکی سے سرقہ کیا تھا۔ ٹاسک فورس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے دو موبائیل فونس اور 40 ہزار روپئے نقد رقم برآمد کرلی جبکہ اِس ٹولی کا ایک اور رکن محمد آصف ہنوز مفرور بتایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT