Monday , May 1 2017
Home / جرائم و حادثات / دوست کی بہن سے عشق، جنسی استحصال شادی کا وعدہ کرکے دھوکہ دینے والا نوجوان گرفتار

دوست کی بہن سے عشق، جنسی استحصال شادی کا وعدہ کرکے دھوکہ دینے والا نوجوان گرفتار

حیدرآباد 8 فروری (سیاست نیوز) کاماٹی پورہ پولیس نے گل فروش لڑکی کے جنسی استحصال میں ملوث ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ سید غلام نواز عرف افروز ساکن مصری گنج نے اپنے دوست کی بہن سے تعلقات قائم کرتے ہوئے اُس سے شادی کا وعدہ کیا۔ سال 2015 ء سے افروز نے لڑکی سے جسمانی تعلقات قائم کرتے ہوئے اُس کا استحصال کرتا رہا اور لڑکی کا اے ٹی ایم کارڈ بھی حاصل کرتے ہوئے اُس کے بینک کھاتے سے وقتاً فوقتاً رقومات بھی حاصل کرنے لگا۔ شادی کا وعدہ کرتے ہوئے اسے اپنے مکان میں رکھ کر ہوس کا شکار بناتا رہا۔ حالیہ دنوں لڑکی نے اُس سے شادی کا اصرار کیا جس پر وہ انکار کرتے ہوئے اسے دھوکہ دیا۔ لڑکی نے ساؤتھ زون پولیس سے رجوع ہوکر اِس سلسلہ میں ایک شکایت درج کروائی اور اُسے بھروسہ سنٹر (سی سی ایس پولیس کا شعبہ) کو روانہ کیا گیا جہاں اُس نے افروز کی جانب سے اُس کے جنسی استحصال کی شکایت کی۔ اس سلسلہ میں کاماٹی پورہ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 420  (دھوکہ دہی)، 376 (عصمت ریزی) اور انسداد ایس سی ایس ٹی  ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ  افروز نے لڑکی سے عملاً دھوکہ دہی کے ارادہ سے جنسی استحصال کیا تھا اور اُسے اُس کے ذات کے نام پر بھی بُرا بھلا کہا۔ ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اُسے عدالت میں پیش کردیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT