Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / دوست کے حملہ میں دوسرے دوست کی موت

دوست کے حملہ میں دوسرے دوست کی موت

حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) بہن کے کردار کے تعلق سے قابل اعتراض الفاظ کے استعمال پر ایک شخص نے ساتھی کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ منگل ہاٹ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 25 سالہ وکرم ریواچی اپنے ساتھی مزدور کملیش کمار عرف کم سنگھ کے حملہ میں ہلاک ہوگیا۔ سب انسپکٹر رمیش کے مطابق وکرم اور کملیش دونوں ایک پلائی ووڈ کے کارخانے میں کام کرتے تھے۔ کل دوپہر ان دونوں کے درمیان معمولی بات پر بحث و تکرار ہوئی اور اس دوران متوفی نے قاتل کی بہن کے کردار کے تعلق سے قابل اعتراض بات کہی اس بات پر برہم کملیش نے لوہے کی سلاخ سے وکرم پر حملہ کردیا اور زخمی کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج دوپہر فوت ہوگیا۔ پولیس منگل ہاٹ مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT