Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / دوسرا ونڈے : ہندوستان 247/9 ، دھونی 92*

دوسرا ونڈے : ہندوستان 247/9 ، دھونی 92*

India's captain Mahendra Singh Dhoni plays a shot during the second one day international (ODI) cricket match between India and South Africa at The Holkar Cricket Stadium at Indore on October 14, 2015. AFP PHOTO/ INDRANIL MUKHERJEE ----IMAGE RESTRICTED TO EDITORIAL USE - STRICTLY NO COMMERCIAL USE--- (Photo credit should read INDRANIL MUKHERJEE/AFP/Getty Images)

اندور ۔ 14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے زیادہ تر ٹاپ آرڈر بیٹسمین آج جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ونڈے انٹرنیشنل میں ناکام ہوگئے جس کے بعد ایم ایس دھونی کی صبر آزما ناٹ آؤٹ ہاف سنچری کی بدولت میزبانوں نے 247/9 کا اوسط اسکور کھڑا کیا ۔ یہاں ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم میں دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فائدہ اُٹھانا چاہا لیکن اس مرتبہ اوپنر روہت شرما (3) ناکام ہوئے ۔ دیگر اوپنر شکھر دھون بھی 23 رنز ہی بنا پائے جبکہ تین نمبر پر اجنکیا رہانے کی کارکردگی 51 رنز تک محدود رہی ۔ ہندوستان کیلئے ویراٹ کوہلی کا غیراطمینان بخش فام جاری رہا ، حالانکہ وہ آج رن آؤٹ ہوئے مگر اُن کی طرف سے ہندوستانی اننگز میں 12 رنز کا حصہ ہی شامل ہوا ۔ اس مرحلہ پر ہندوستان مڈل آرڈر کی طرف سے ٹھوس اننگز کا متقاضی تھا لیکن سریش رائنا کھاتہ بھی نہ کھول پائے اور 30و یں اوور میں میزبانوں کا اسکور 124/6 ہوچکا تھا۔ دھونی نے لوور آرڈر کو لے کر اننگز کو کچھ حد تک استحکام بخشنے کی جدوجہد شروع کی اور وہ بڑی حد تک کامیاب ہوئے جیسا کہ آخری لگ بھگ 20 اوورس میں ہندوستان نے صرف تین وکٹیں کھوتے ہوئے 123 رنز اسکور کئے ۔ دھونی 86 گیندوں میں 92 رنز پر ناٹ آوٹ رہے جس میں 7 چوکے اور چار چھکے شامل ہیں۔ ہندوستان کا اسکور آسانی نے 250 کو عبور کرسکتا تھا لیکن اننگز کا آخری اوور دھونی پر بھی بھاری رہا ۔ کے رباڈا (1/49) نے یہ اوور پھینکا جس کی ابتدائی پانچ گیندوں میں انھوں نے میزبان کپتان کو کوئی رن نہیں دیااور آخری گیند پر دھونی نے چھکا لگایا ۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے اے بی ڈی ویلیرس نے اپنے بولروں کا مجموعی طورپر عمدہ استعمال کیا ۔ اسٹرائیک بولر ڈیل اسٹین نے لوور آرڈر کی وکٹوں کو ملاکر 3/49 کے سب سے کامیاب اعداد و شمار درج کرائے ۔ پیس بولر مورنے مورکل اور لیگ اسپنر عمران طاہر نے 2/42 کی یکساں بولنگ کی ۔ ڈی ویلیرس کی زیرقیادت جنوبی افریقہ نے کانپور میں منعقدہ پہلا ونڈے سنسنی خیز انداز میں جیت کر پانچ میچ کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کی تھی ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں جنوبی افریقہ نے ابھی تک ونڈے سیریز نہیں جیتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT