Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / دوسرا ٹسٹ : انگلینڈ 314/4

دوسرا ٹسٹ : انگلینڈ 314/4

مانچسٹر ، 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ نے پاکستان کے ساتھ دوسرے ٹسٹ کے آج یہاں اولڈٹرافورڈ میں پہلے دن کے کھیل کا اختتام 314/4 پر کیا، جس میں اوپنر و کپتان السٹیر کک (105) کے علاوہ تین نمبر کے جوو روٹ (141*) کی سنچریاں شامل ہیں۔ محمد عامر نے مصباح الحق کی ٹیم کو پہلی وکٹ جلد دلائی مگر کک اور روٹ نے 185 رنز کی رفاقت نبھائی۔ عامر اور راحت علی نے دو، دو وکٹیں لئے جبکہ یاسر شاہ کو وکٹ نہ ملی۔

TOPPOPULARRECENT