Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / دوسرا ٹسٹ : آسٹریلیا کیخلاف بنگلہ دیش 253/6

دوسرا ٹسٹ : آسٹریلیا کیخلاف بنگلہ دیش 253/6

چٹگانگ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی آف اسپنر ناتھن لیون نے اسپن کیلئے سازگار وکٹ پر 5 وکٹیں لئے لیکن بنگلہ دیش نے اچھی واپسی کرتے ہوئے دوسرے ٹسٹ کے آج افتتاحی روز کھیل ختم ہونے تک 253/6 اسکور کرلئے۔ لیون نے بنگلہ دیش کے ٹاپ آرڈر کو لگاتار 4 ایل بی ڈبلیو وکٹوں کے ذریعہ تہس نہس کیا جس کے بعد شبیر رحمن اور مشفق الرحیم نے چھٹی وکٹ کے لئے غیرمختتم رفاقت میں 105 رنز جوڑتے ہوئے میزبانوں کی اننگز کو استحکام بخشا۔ مانسون کی بارش کل دوسرے دن کا کھیل بگاڑ سکتی ہے جس سے اسٹیو اسمتھ کی مہمان ٹیم پر دباؤ مزید بڑھے گا کیونکہ وہ دو ٹسٹ کی سیریز کو برابر کرنے کے لئے یہ میچ جیتنے بے قرار ہیں۔ آسٹریلیا گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا ٹسٹ ہار گیا تھا اور اس کے بعد ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں ایک فاسٹ بولر کو ڈراپ کرتے ہوئے اپنے اسپن اٹیک کو مضبوط کیا ہے۔ لیون نے 4 ابتدائی بیٹسمنوں کو آؤٹ کرنے کے بعد آخری سیشن میں اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی جب شبیر (66) اسٹمپ ہوگئے لیکن کپتان مشفق الرحیم مہمانوں کے لئے بدستور رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور 62 ناٹ آؤٹ اسکور کرچکے ہیں۔ اُن کے ساتھ دیگر ناٹ آؤٹ بیٹسمین ناصر حسین (19) ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT