Friday , June 23 2017
Home / ہندوستان / دوسروں کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرانے پر جیل بھی ممکن

دوسروں کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرانے پر جیل بھی ممکن

نئی دہلی ۔ /20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے عوام کو اپنی غیرمحسوب پرانی کرنسی دوسروں کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانے کے خلاف خبردار کیا اور نئے بے نامی رقمی لین دین ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جس پر جرمانے کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ 7 سال جیل بھی ہوسکتی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بند کی گئی کرنسی کے مشتبہ استعمال کے سلسلے میں 80 سے زائد سروے اور 30 مقامات کی تلاشی لی گئی جس میں 200 کروڑ سے زائد غیرمحسوب اثاثوں کا انکشاف ہوا ۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے ملک گیر سطح پر مہم شروع کررکھی ہے جس میں ان مشتبہ بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جارہی ہے جہاں بھاری رقومات جمع کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ایکٹ کے تحت ٹیکس حکام کو رقم جمع کرانے والے اور جس کے اکاؤنٹ میں یہ رقم جمع کی جارہی ہے دونوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT