Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / دوسری جنگ عظیم میں روسی افواج کی فتح کی سالگرہ اور فوجی پریڈ

دوسری جنگ عظیم میں روسی افواج کی فتح کی سالگرہ اور فوجی پریڈ

ماسکو ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) روس نے آج ریڈاسکوائر پر سابقہ سوویت یونین نازی جرمن پر 71 سال قبل دوسری جنگ عظیم کے دوران فتح کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے زبردست فوجی پریڈ کا اہتمام کیا جس میں 10,000 فوجیوں کے علاوہ ٹینکس اور نیوکلیئر میزائیل سسٹم بھی پریڈ کا حصہ تھے جنہیں صدر ولادیمیر پوٹن، سینئر عہدیداران اور دوسری جنگ عظیم میں حصہ لے چکے کچھ معمر فوجیوں کے سامنے سے گذارا گیا۔ اس موقع پر پیوٹن نے فوج سے خطاب کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ سوویت فوج نے جس طرح نازی جرمنی کے دانت کھٹے کئے تھے، اس فوج کا حالانکہ آپ حصہ نہیں تھے لیکن آپ میں بھی وہی جوش و خروش، ہمت اور جولانی موجود ہے جو 71 سال قبل سوویت فوج کی خصوصیت تھی۔ پیوٹن نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج عالمی برادری کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے متحد ہوجانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT