Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / دوسری ریاستوں کو سبق سکھانے کی نہیں، سیکھنے کی ضرورت

دوسری ریاستوں کو سبق سکھانے کی نہیں، سیکھنے کی ضرورت

حقوق و انصاف کیلئے ’’سیاست‘‘ کی تحریک کا دیہی مسلمانوں پر زبردست اثر، سرپور ٹاؤن میں بھوک ہڑتال، غیر مسلم قائدین و ملازمین کی تائید

ہمیں مفت کپڑے نہیں 12 فیصد تحفظات چاہئے
چیف منسٹر وعدہ کو نبھائیں، بی سی کمیشن کے قیام پر زور
سرپور ٹاؤن۔ 3 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے مسلم اقلیتوں کو 12% تحفظات کی فراہمی کیلئے روزنامہ سیاست کے نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں کی جانب سے ریاست کے مسلم اقلیتوں میں شعور بیداری کی مہم چلائی جارہی ہے۔ 12% تحفظات تحریک شہروں سے لے کر دیہی علاقوں میں بھی دھیرے دھیرے عام ہوتی جارہی ہے، اور خاص طور پر دیہی علاقوں کے مسلمانوں میں 12% تحفظات مہم شدت اختیار کرتے ہوئے اپنے حق کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے مسلمان آگے آرہے ہیں۔ اس ضمن میں سرزمین سرپور ٹاؤن میں مسلمانوں کی جانب سے تاریخ میں پہلی مرتبہ سرپور ٹاؤن مسلم مائناریٹی منڈل صدر محمد عاشق حسین کی زیرقیادت 2 مئی بروز پیر تحصیلدار آفس کے روبرو کے سی آر کے وعدہ کے مطابق تلنگانہ کے مسلمانوں کو 12% تحفظات پر عمل آوری کے مطالبہ کیلئے ایک روزہ بھوک ہڑتال صبح 10:30 بجے تا شام 5 بجے کی گئی۔ اس ایک روزہ بھوک ہڑتال میں حصہ لینے والوں میں نائب قاضی سید عنایت علی صابری، این آر آئی محمد رزاق، جامع مسجد کمیٹی صدر مبارک بن سالمین، این آر آئی محمد رحیم، ٹی آر ایس قائدین ایم اے سلیم، افسر احمد خاں، احمد علی، حافط محسن احمد خاں، وی آر اے یونین ڈیویژن سیکریٹری محمد خیرات علی، حافظ محمد عبدالسفیل، حافظ محمد ادریس احمد، ٹی آر ایس مائناریٹی قائدین، ایم اے رزاق، آصف علی، ظاہر حسین، این آر آئی، ایم اے رشید، بدر احمد، شاکر، منا بھائی، جمیل احمد، معین الدین کے علاوہ نوجوانان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سرپور ٹاؤن میں مسلمانان کو 12% تحفظات پر عمل آوری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک روزہ بھوک ہڑتال کئے جانے پر مقامی پارٹی قائدین نے کیمپ پہنچ کر 12% تحفظات اور بھوک ہڑتال کرنے والوں سے اظہار یگانگت کیا۔ سرپور ٹاؤن سرکاری ملازمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی کنوینر پی ناناجی، ضلع کانگریس کمیٹی جنرل سیکریٹری محمد عبدالشکیل سرپور ٹاؤن منڈل پریشد صدر کے شوہر ٹی آر ایس قائد این ستیہ نارائنا، این آر آئی ایم اے رشید نے ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ کر 12% تحفظات پر عمل آوری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اظہار ہمدردی کی۔ اس موقع پر سرپور ٹاؤن مسلم مائناریٹی منڈل صدر محمد عاشق حسین نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے شاد نگر میں انتخابات کے دوران ریاست کے مسلمانوں کو 12% تتحفظات دینے کا اعلان کیا تھا اور ٹی آر ایس کے برسراقتدار آنے کے اندرون چار ماہ ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کو 12% تحفظات دیتے ہوئے ملک کی تمام ریاستی حکومتوں کو سبق سکھانے کا اعلان کیا اور وعدہ کیا تھا لیکن کے سی آر زیرقیادت ٹی آر ایس حکومت کے 2 سال مکمل ہونے کو ہیں لیکن مسلمانوں کو ہنوز 12% تحفظات سے محروم رکھا گیا، اس لئے تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ضلع عادل آباد کے حلقہ سرپور ٹاؤن کے مسلمانوں کی جانب سے مطالبہ ہے کہ اپنے وعدہ کے مطابق تلنگانہ کے مسلمانوں کو 12% فیصد تحفظات فراہم کریں تاکہ ریاست کے مسلمانوں کو روزگار ، تعلیمی میدان اور …… میں فائدہ ہو۔ ہم کو ماہِ رمضان میں مفت کپڑے نہیں بلکہ آپ کے انتخابی وعدہ کے مطابق 12% تحفظات پر عمل آوری کرتے ہوئے بی سی کمیشن کا قیام عمل میں لانے پر زور دیا گیا، ورنہ آنے والے دنوں میں تلنگانہ کے مسلمانوں کی جانب سے ناراضگی کا سامنا کرنے ٹی آر ایس کو تیار رہنا پڑے گا۔ شام 5 بجے کے بعد این آر آئی ایم اے رشید اور سیاست کے نامہ نگار ایم اے جمیل نے ایک روزہ بھوک ہڑتال کرنے والے محمد عاشق حسین کو شربت پلانے کے بعد بھوک ہڑتال اختتام کو پہنچی۔ بعدازاں مسلمانان سرپور ٹاؤن کی جانب سے تحصیلدار سرپور ٹاؤن رمیش بابو سے ملاقات کرتے ہوئے بی سی کمیشن کے قیام اور تلنگانہ کے مسلمانوں کو 12% تحفظات پر عمل آوری کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی گئی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT