Tuesday , June 27 2017
Home / ہندوستان / دوسری میعاد کی خواہش نہیں اٹارنی جنرل روہتگی کا موقف

دوسری میعاد کی خواہش نہیں اٹارنی جنرل روہتگی کا موقف

نئی دہلی ۔ /11 جون (سیاست ڈاٹ کام) اٹارنی جنرل مکل روہتگی کی 3 سالہ میعاد /19 جون کو ختم ہورہی ہے اور انہوں نے حکومت سے خواہش کی ہے کہ دوبارہ اس عہدہ پر تقرر کے بارے میں غور و خوص نہ کرے ۔ روہتگی نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ حکومت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ وہ بحیثیت اٹارنی جنرل دوسری میعاد نہیں چاہتے ۔ وہ اپنی خانگی پراکٹس کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے جاریہ ماہ جو توسیع کی وہ صرف اڈھاک بنیاد پر تھی ۔ انہیں نریندر مودی حکومت نے مئی 2014 ء میں اقتدار آنے کے بعد اٹارنی جنرل مقرر کیا تھا ۔ انہوں نے حکومت سے میعاد ختم ہونے پر راحت دینے کی خواہش کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT