Monday , September 25 2017
Home / دنیا / دوسرے مباحث میں کلنٹن فاتح ‘ سی این این

دوسرے مباحث میں کلنٹن فاتح ‘ سی این این

سینٹ لوئی ( امریکہ )  10 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلاری کلنٹن کو آج سی این این کے ایک پول میں دوسری صدارتی مباحث کی واضح فاتح قرار دیا گیا ہے ۔ تاہم سی این این نے کہا کہ ہیلاری کے مخالف ڈونالڈ ٹرمپ بھی توقعات سے بہتر رہے ہیں۔ سی این این / او آر سی سروے میں کہا گیا ہے کہ دوسرے مباحث میں ہیلاری واضح فاتح رہیں اور انہیں 57 فیصد عوام کی تائید حاصل ہوئی جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ 34 فیصد عوام کی تائید حاصل کرسکے ۔ سی این این نے کہا کہ ان مباحث میں ہیلاری نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے تاہم پہلی مباحث میں ان کی کارکردگی اس سے بہتر رہی تھی ۔ اس وقت انہیں 62 فیصد عوام کی تائید حاصل ہوئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT