Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / دوسرے ٹسٹ کا اسکواڈ، یونس شامل اسٹار بیٹسمن روبہ صحت

دوسرے ٹسٹ کا اسکواڈ، یونس شامل اسٹار بیٹسمن روبہ صحت

لاہور ، 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں تجربہ کار یونس خان کی واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم کا انتخاب سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ اور کپتان کی مشاورت سے کیا گیا۔ یونس ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد روبصحت تھے اور مکمل صحت مند نہ ہونے کے سبب انہوں نے پہلے ٹسٹ میچ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔ پاکستان کی ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس اسی بیماری کے سبب قائد اعظم ٹروفی کے پہلے راؤنڈ میں بھی شرکت نہیں کر پائے تھے۔ دوسرے ٹسٹ میچ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں اور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور بقیہ تمام کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹسٹ میچ ابوظہبی میں 21 سے 25 اکٹوبر اور تیسرا ٹسٹ شارجہ میں 30 اکٹوبر سے 3 نومبر کے دوران کھیلا جائے گا۔ دوسرے ٹسٹ کیلئے پاکستانی اسکواڈ یوں ہے: سمیع اسلم ، اظہر علی ، یونس خان، اسد شفیق، بابر اعظم، مصباح الحق (کپتان)، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، محمد نواز، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، محمد عامر، وہاب ریاض، سہیل خان، عمران خان (سینئر)، راحت علی۔

TOPPOPULARRECENT