Monday , May 22 2017
Home / Top Stories / دولت اسلامیہ اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اسلام کو بدنام کررہی ہیں

دولت اسلامیہ اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اسلام کو بدنام کررہی ہیں

اجمیر شریف میں امن کانفرنس روحانی اور مذہبی پیشواؤں کی شرکت، دیوان درگاہ زین العابدین کا خطاب

اجمیر ۔ /5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اجمیر میں خواجہ معین الدین حسن چشتی ایجوکیشنل اینڈ چیریٹبل ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ پہلی امن کانفرنس میں آج ملک بھر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں روحانی اور مذہبی پیشواؤں نے شرکت کی ۔ امن قوم پرستی اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے درمیان اس کانفرنس میں ملک کی تمام بڑی درگاہوں اور دیگر مذاہب کے عبادتگاہوں کے سربراہوں نے شرکت کی ۔ ان میں درگاہ نظام الدین اولیاء دہلی اور مانیر شریف بہار کے سجادہ نشین بھی شامل ہیں ۔ یہ کانفرنس پاکستان کی ایک درگاہ پر حالیہ ہوئے حملے کے پیش نظر منعقد کی گئی ۔ اس حملے میں 70 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ کانفرنس میں قوم دشمن اور دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث عناصر کا سماجی بائیکاٹ کرنے پر  زور دیا گیا ۔ کانفرنس کے دوران دیوان درگاہ اجمیر شریف زین العابدین نے کہا کہ آئی ایس آئی اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں اسلام کو بدنام کررہی ہے اور اب یہ درگاہوں پر حملہ کررہی ہیں ۔ اس کانفرنس کے دو سیشن منعقد کئے گئے ہیں ۔ پہلے سیشن میں ہندو مذہبی قائدین نے بھی شرکت کی ۔ کانفرنس کے شرکاء نے دہشت گردی کی مذمت کی اور ملک میں امن و سلامتی کی برقراری کیلئے دعاء کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT