Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ اور لشکر طیبہ کے ہندوستان پر حملہ کا اندیشہ : فوج

دولت اسلامیہ اور لشکر طیبہ کے ہندوستان پر حملہ کا اندیشہ : فوج

جموں ۔ /19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اعلیٰ سطحی فوجی کمانڈر لفٹننٹ جنرل نمبالکر نے کہا کہ دولت اسلامیہ کے پاکستانی تنظیم لشکر طیبہ کے ساتھ اتحاد کے ذریعہ ہندوستان کی سرزمین پر حملوں کا اندیشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم چوکس رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے تیار رہیں ۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہ کیا پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں دولت اسلامیہ کے تربیتی کیمپ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یقین کے ساتھ کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ۔

TOPPOPULARRECENT