Friday , September 22 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ بات چیت کا سرفہرست موضوع

دولت اسلامیہ بات چیت کا سرفہرست موضوع

صدر امریکہ بار ک اوباما کی وزیراعظم آسٹریلیا میلکم ٹرنبل سے ملاقات
منیلا ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما اور وزیراعظم آسٹریلیا میلکم ٹرنبل نے آج اپنے اولین مذاکرات منعقد کئے جن میں دولت اسلامیہ کے خلاف زیادہ جارحانہ کارروائی کیلئے مطالبہ کے علاوہ اتحاد پر زور دیا گیا۔ صدر امریکہ نے کہا کہ ہمارا مشترکہ مقصد اور حکمت عملی ہے۔ اوباما نے اتحادیوں سے نمٹنے میں آسٹریلیا کے کردار کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا دوسرا سب سے بڑا شراکت دار ہے اس نے مخالف دولت اسلامیہ اتحاد میں شرکت کی ہے۔ دونوں قائدین کی ملاقات علاقائی چوٹی کانفرنس منعقدہ منیلا کے موقع پر علحدہ طور پر ہوئی تھی۔ صدر اوباما پر اندرون ملک دباؤ میں اضافہ ہوتا جارہا ہیکہ دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں شدت پیدا کریں۔ G-20 چوٹی کانفرنس میں اوباما نے شام کو زمینی فوج روانہ کرنے کے مطالبہ کو مسترد کردیا تھا۔ وزیراعظم آسٹریلیا ٹرنبل نے کہا کہ ہم امریکہ کے شانہ بشانہ دولت اسلامیہ سے جنگ کریں گے اور امید ہیکہ تمام حلیف ممالک بھی اس قسم کی دہشت گردی اور انتہاء پسند تشدد کے خلاف جدوجہد کریں گے۔ ٹرنبل پر بھی اندرون ملک انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں اضافہ کیلئے دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT