Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / دولت اسلامیہ بوکھلاہٹ کا شکار : عبادی

دولت اسلامیہ بوکھلاہٹ کا شکار : عبادی

بغداد ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے وزیراعظم نے عزم کر رکھا ہے کہ وہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے جبکہ صرف ایک روز قبل ہی دولت اسلامیہ نے بغداد میں واقع ایک شاپنگ مال پر خودکش حملہ کیا تھا، جس میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا کہ ملک کے مغربی علاقہ میں واقع شہر رمدی پر دولت اسلامیہ کا کنٹرول ختم ہوچکا ہے اور گروپ بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور کھسیانی بلی کھمبانوچے کے مصداق اب شاپنگ مالس کو نشانہ بنارہے ہیں لیکن وہ (دولت اسلامیہ) یہ بھول چکے ہیں کہ انہیں اس کی زبردست قیمت چکانی پڑے گی۔ جنگجوؤں نے کل ایک شاپنگ مال کے باب الداخلہ پر کار بم دھماکہ کیا۔ بعدازاں عراقی افواج نے پورے شاپنگ مال کا محاصرہ کرلیا تھا اور مال کی چھت پر پہنچ کر حملہ آوروں سے دوبدو مقابلہ کرتے ہوئے دو حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ چار افراد کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔

TOPPOPULARRECENT