Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ سے تعلق کے شبہ پر دو عراقی بھائی گرفتار

دولت اسلامیہ سے تعلق کے شبہ پر دو عراقی بھائی گرفتار

فورسا ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فن لینڈ میں پولیس نے دو عراقی جڑواں بھائیوں کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی جانب سے کیے جانے والے قتل عام کی ایک ویڈیو میں دکھائی دیے تھے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے 23 سالہ دونوں بھائیوں پر جون 2014 میں عراق کے شہر تکریت میں 11 افراد کے قتل کا شبہ ہے۔ پولیس کے مطابق وہ ستمبر میں فن لینڈ آئے تھے اور انھیں جنوب مغربی شہر فورسا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ چیف انسپکٹر جاری راٹی کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دونوں مشتبہ افراد کے ’چہرے ڈھکے ہوئے نہیں تھے۔‘ انھوں نے فن لینڈ کے نشریاتی ادارے وائی ایل ای کو بتایا: ’نشانہ بنائے جانے والے افراد زمین پر لیٹے ہوئے تھے اور باری باری ان کو گولی ماری گئی تھی۔‘

TOPPOPULARRECENT