Saturday , October 21 2017
Home / پاکستان / دولت اسلامیہ سے روابط پر بحریہ کے پانچ افسران کو سزائے موت

دولت اسلامیہ سے روابط پر بحریہ کے پانچ افسران کو سزائے موت

اسلام آباد ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ سے مربوط پاکستانی بحریہ کے پانچ افسران کو خفیہ طور پر فوجی عدالت میں چلائے گئے مقدمہ کے بعد سزائے موت سنائی گئی ہے۔ انہیں مبینہ طور پر پاکستان کے ایک خانگی بحری جہاز کا اغواء کرتے ہوئے امریکی بحریہ کے ایک جہاز پر حملہ کرنے کی سازش کا مرتکب قرار دیا گیا۔ سب لیفٹننٹ حماد احمد اور بحریہ کے دیگر چار افسران کو 6 ستمبر 2014ء کراچی میں بحریہ کے ڈاکیارڈ میں حملہ کرنے ملوث قرار دیتے ہوئے بحریہ کے ایک ٹریبونل نے سزائے موت سنائی۔ ان پر بدنام زمانہ دولت اسلامیہ سے روابط کے الزام بھی عائد کئے گئے ہیں۔ حماد کے والد ریٹائرڈ میجر سعید احمد نے انگریزی اخبار ڈان کو یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT