Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ میں بھرتی سے مربوط 10 افراد گرفتار

دولت اسلامیہ میں بھرتی سے مربوط 10 افراد گرفتار

برسلز۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بلجیئم کی پولیس نے آج 10 افراد کو شام میں دولت اسلامیہ کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے نوجوانوں کی بھرتی کے ایک نیٹ ورک سے مبینہ تعلق رکھنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا۔ تمام 10 افراد کو مولین بیک میںایک دھاوے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ تاہم یہ گرفتاریاں گذشتہ سال نومبر میں پیرس حملوں سے مربوط نہیں ہیں۔ وفاقی پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں یہ بات کہی گئی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ پیرس حملوں میں ملوث خاطیوں کی اکثریت کا تعلق مولین بیک سے تھا۔ یہ دھاوے ان خبروں کے گشت کرنے کے بعد کئے گئے جہاں یہ کہا گیا تھا کہ دولت اسلامیہ نوجوانوں کو اپنی صفوں میں شامل کررہی ہے۔ تحقیقات کے بعد یہ انکشاف ہوگیا کہ متعدد نوجوان افراد نے دولت اسلامیہ میں شمولیت کیلئے شام کا سفر کیا تھا۔ بلجیئم کی پولیس نے گذشتہ سال 13 نومبر کو پیرس میں ہوئے خونریز حملوں میں ملوث افراد کو بھی اپنی تحویل میں رکھا ہے۔ ان حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے اور متعدد شدید طور پر زخمی ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT