Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ میں شمولیت کا منصوبہ، پانچ نابالغ نوجوان گرفتار

دولت اسلامیہ میں شمولیت کا منصوبہ، پانچ نابالغ نوجوان گرفتار

لندن ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے پانچ کمسن نوجوانوں کو جن کی عمریں 15 تا 19 سال بتائی گئی ہیں، کو دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے کا منصوبہ بنانے پر گرفتار کرلیا۔  پولیس نے اپنے ایک بیان میں یہ بات کہی جس کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کاؤنٹر ٹیررزم کمانڈ نے کل اور آج مختلف علاقوں سے جو مشرقی، مغربی اور جنوبی لندن میں واقع ہیں، پانچ کمسن نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جن پر شبہ کیا جارہا تھاکہ وہ بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ میں شامل ہونے جارہے ہیں۔ دوسری طرف لندن  کے لامبیتھ علاقہ میں بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جہاں مزید ایک نابالغ نوجوان کی رہائش گاہ ہے۔ گرفتار شدہ تمام پانچوں نوجوانوں سے وسطی لندن کے ایک پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT